Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا چین پر وائرس پھیلانے کا الزام

شائع 04 مئ 2020 05:22pm

امریکی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر چین پر وائرس کے پھیلاؤ کا الزام عائد کردیا اور کہا چین ہی وائرس کی شدت میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔ ادھرامریکی صدر نے  دو ہزاربیس کے اختتام سے قبل  کورونا ویکسین بنانے کے دعوی کردیا ۔

 امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ووہان کی لیبارٹری سےکوروناوائرس نکلنے کے شواہدہیں۔ چین ہی وائرس کی شدت میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔

امریکی وزیرِخارجہ مائیک پومپیونےکہا کہ  چین کے پاس اس آفت کوروکنے کا موقع تھا’۔ لیکن اس نےمعلومات ‘چھپانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

ادھر امریکی صدر نےدعوی کیاکہ دو ہزاربیس کے اختتام سےقبل امریکا کورونا ویکسین تیار کرلےگا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ  نےستمبر تک کالجزاور  یونیورسٹیز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی ایئرلائنز نے بھی  حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نئے قوانین متعارف کروادئیے اور مسافروں کے لیے ماسک پہنا لازمی قراردے دیا۔